کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ، جسے روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، اللہ تعالیٰ بھی مضبوط عزم کی قوموں کا ساتھ دیتا ہے، ہم نے آسان ذرائع پر انحصار کرنا شروع کردیا تھا۔
وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔ کراچی شپ یارڈ تقریب کے بعد وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وہ بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔