وزیراعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کریں گے، منصوبے پر 207 ارب روپے لاگت آئے گی۔ کراچی سرکلر کا ٹریک 29 کلومیٹر اور اس کے 16 اسٹیشن ہوں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بجلی سے چلنے والی آٹومیٹک ایئرکنڈیشنڈ ٹرینیں چلائی جائیں گی، ٹرین 4 کوچز پر مشتمل ہوگی۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بیک وقت 814 مسافر سفر کر سکیں گے، ٹرینوں کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر طلب کریں گے۔

Prime Minister Imran Khan will inaugurate the Karachi Circular Railway project today