اسلام آباد: وزیراعظم نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ چاہیں ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو آٹا سستا فراہم کریں اور ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔
عمران خان نے ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔