کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھولنے کا اعلان

کراچی:سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں موجود تمام درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون کو کھول دیئے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے، جبکہ کورونا تشخیصی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی ہے۔

Primary Schools will open on monday in Sindh province