اسلام آباد: یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے تحت پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔
خیال رہے کہ فروری کے وسط میں حکومت نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا۔