صدر مملکت کے دستخط، 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔
کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کے لیے صدر کو بھجوایا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کیے، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہونے کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری تین دن قبل ہوگی اور چیف جسٹس کی تقرری کے لیے نام بھیجنے کے لیے 35 گھنٹے کا وقت باقی ہے۔
چیف جسٹس 22 اکتوبر رات 12 بجے تک تین نام آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 3 کے تحت 3 سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا تقرر کرکے نام وزیراعظم کو ارسال کرے گی اور وزیراعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔

 

26th Constitutional AmendmentGazette Notification IssuedPresident Asif Ali ZardariSignature