اسلام آباد: صدر مملکت نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی۔ صدر کی منظوری کے بعد ایچ ای سی کے اختیارات ختم ہوجاٗیں گے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا، جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔
صدارتی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ہایٗر ایجوکیشن کمیشن کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی۔۔۔ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے کی جاٗے گی۔ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔