پیانگ یانک: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویش ناک ہے۔
بیرون ممالک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حالت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شدید تشویش ناک ہے، جس کی تصدیق ان کی بہن کم یو جونگ بھی کرچکی ہیں۔
کم یو جونگ نے پڑوسی ملک جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ جنوبی کورین حکام شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ کورونا وائرس ہماری وجہ سے پھیل رہا ہے۔
کم یو جونگ نے متنبہ کیا کہ اگر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند نہیں کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر کم جونگ ان کی ہمشیرہ نے کہا کہ شمالی کوریا میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران جنوبی کوریا نے گیس کے غباروں کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کے پمفلٹ سرحد کے اس پار بھیجے تاکہ شمالی کوریا کو بدنام کیا جاسکے۔