پٹرول بم گرانے کی تیاری، پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ

اسلام آباد: پچھلے کئی سال سے بدترین مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا اندیشہ ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کیا جائے گا۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Petroleum productRate Big Increase Expected