پری مون سون سیزن شروع، سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان

کراچی: ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا اور آئندہ تین دن کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے جب کہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھرکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
علاوہ ازیں جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

karachiPre Moon soon SeasonRain ExpectedSindh