پی پی نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب، سینئر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے پارٹی پالیسیوں کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اس حوالے سے لطیف کھوسہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے اور کوئی بھی مجھے پیپلز پارٹی سے نہیں نکال سکتا، جب شوکاز نوٹس ملے گا تو اس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔

 

Former Governor PunjabPakistan Peoples PartySardar Latif Khosa Party Membershipsuspended