ایرانی بندرگاہ پر زوردار دھماکا: سیکڑوں زخمی، متعدد اموات کا اندیشہ

تہران: ایران کی رجائی پورٹ پر خوف ناک دھماکا، بڑے پیمانے پر اموات کا اندیشہ، دھماکا اتنا زوردار اور شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوف ناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔
دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Hundreds of People InjuredIranPort Blast