اسلام آباد: نیپرا نے پاور بریک ڈاؤن معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے ہفتے کی رات ملک بھر میں پاور بریک ڈاوٴن کا نوٹس لے لیا اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی نیپرا کے اعلیٰ افسران کے علاوہ پاور سیکٹر سے وابستہ ماہرین اور انجینئرز پر مشتمل ہوگی اور کمیٹی ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والے پاور بلیک آوٴٹ کی وجوہ اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات بھی دے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے بھی ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کیے، ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے بتایا کہ اولڈ گدو پاور پلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی اور بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔