فضائی آلودگی سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

ماہرین نے بڑھتی فضائی آلودگی کے نتیجے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہری علاقوں میں آلودگی بڑھی ہے، کراچی میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے فضا میں آلودگی محسوس کی جا رہی، ماہرین نے اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی ہے آلودگی کی وجہ سے سانس سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

coronaviruspollution