کراچی: لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس اگر قبضہ گروپ بن جائے تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر ایلیٹ فورس کا دفتر قائم کیا گیا اور پولیس نے جو اراضی سرنڈر کی تھی، وہ بھی متروکہ وقف کو نہیں دے رہی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ہے، اگر پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو پھر موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پولیس پنجاب بھی پیش ہوں گے۔