خیرپور: بچوں سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سارنگ شر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ملزم سارنگ پر طلبا سے جنسی زیادتی کے دو مقدمات درج ہیں، سوشل میڈیا پر اس ضمن میں ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ اٹھا اور گرفتاری عمل میں آئی۔
جنسی زیادتی میں ملوث مزید 5 گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔