لاہور: جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گاڑی کھڑی کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی عید گل کے نام سےشناخت ہوئی ہے۔ دہشت گردعید گل کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پہلے سے زیرحراست ملزم پیٹرپال ڈیوڈ نے بھی دہشت گرد عید گل کی شناخت کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں استعمال ہونے والی گاڑی پیٹرپال ڈیوڈ نےعیدگل کو دی تھی۔ پیٹرپال ڈیوڈ نے گاڑی دھماکے سے 7روز پہلے گوجرانوالہ سے خریدی تھی۔
قبل ازیں سیکیورٹی اداروں نے گرفتار ملزم کی ساتھی خاتون کو حراست میں لیا تھا جو لاہور کے نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھی۔ دھماکے کے روز بعد ایک ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرنوالہ سے بھی دھماکے میں ملوث ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ 6 مشتبہ افراد پہلے ہی سے پولیس کی حراست میں ہیں۔
حساس اداروں نے گاڑی لاہور منتقل کرنے والے ملزم سجاد حسین کو بھی گرفتار کرلیا ہے جو منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے۔ مبینہ ملزم کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا۔
سجاد حسین نامی ملزم نے گرفتار ملزم پیٹر پال ڈیود سے تعلقات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ڈیوڈ سے 10 سالہ پرانا تعلق ہے اور دونوں آپس میں رابطے میں تھے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی لاہور ضرور منتقل کی لیکن ٹارگٹ تک کوئی اور لے کر گیا