پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالات بدسے بد ترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔۔وائرس کی ملک میں آمد کی وجوہات، پھیلاو روکنے اور ویکسین فراہمی کے بنیادی پہلووں پر جامع نظام کی تیاری درکار تھی اور ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے کے گلے ڈالنے والنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا، نئے بحران میں دھکیل ضرور سکتا ہے۔عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے، تیاری کرتے تو آج اموات 200 نہ پہنچتیں ،عمران نیازی صاحب کا تو کچھ نہیں گیا البتہ خاندانوں کے خاندان اجڑنے سے معاشرہ تباہی و بدترین غربت، نفسیاتی مسائل سے دوچار ہورہا ہے۔
شہباز شریف نے ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام حکومت کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں سنگین بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے۔حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے شہباز کو رہائی پر مبارکبا د دی۔۔انھوں نے مزید کہا کہ این سی او سی پیش بندی نہیں کرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا اور ہمیں طویل المدتی کیا لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔
این سی او سی پیش بندی نہیں کرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا. اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے کے گلے ڈالنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا، نئے بحران میں دھکیل ضرور سکتا ہے۔