اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے کرپشن پیپز لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کوعزت دو کا ہے اور ن لیگ کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔ سیالکوٹ انتخاب کے بعد ایک اور ڈرامہ جاری ہے اور ن میں سے ش وغیرہ نکلنے کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم مافیا ملک پر 3 سال سے مسلط ہے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ اب ان کو معلوم ہے انہیں عوام منتخب نہیں کریں گے اس لیے آزاد کشمیر میں ایک سال سے انتخابات چوری کرنے کی تیاری جاری تھی۔ شور وہی مچاتے ہیں جو انتخابات چور ہیں اور جوروز آئین شکنی کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جاتا ہے کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا لیکن ملکی تاریخ میں مہنگی ایل این جی خریدی گئی اور اب ملک میں بجلی اور گیس مہنگی ترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومتی کرپشن پر ہر روز پریس کانفرنس ہو گی۔ 16 ہزار ارب روپے کا قرض کہاں گیا ؟ آپ نے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ کدھر گیا چینی کمیشن ؟
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج اسلام آباد میں چینی 120 روپے کلو مل رہی ہے، عدالت میں کہتے ہیں جہانگیرترین سے تحقیقات نہیں کرنی تو کیا آج نیب توسیع کے لیے خاموش ہے ؟
انہوں نے کہا کہ روزانہ پریس کانفرنسز میں شہباز شریف اور نواز شریف کا نام لیا جاتا ہے۔ آپ نے شہباز شریف پر الزام عائد کیے۔ ڈیلی میل کیس میں لندن ہائی کورٹ سے معافی مانگتے ہیں