افغانستان کے پُرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

تاشقند: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے بہت اہم ہے، پڑوسی ملک کے پُرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، ہمسایہ ممالک میں باہمی تجارت معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے اقتصادی انقلاب آسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے تاشقند میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیاں تاریخی، ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، افغانستان کے پُرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے، تجارتی فروغ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے ہیں، عمران خان کو دورے کی دعوت ازبک صدر نے دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

Afghanistanbusiness forumPM Imran KhanPM Tour of uzbekistanspeechTashkent