اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
گزشتہ روز دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔