وزیر اطلاعات برائے سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورۂ کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں نااہل حکومت نے کراچی کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔
پی پی رہنما سعید غنی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سندھ پر ردعمل دیا گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بے شک سندھ کو اپنا نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کاصوبہ ہے، وزیر اعظم خالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور پر سندھ کے لیے منصوبے دیں۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دنوں کے لیے سندھ آئیں، تین سال میں وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آئے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابق وفاقی حکومت کے منصوبے تھے۔