ملکی سیلاب کے المیے کو دنیا کے سامنے پیش کروں گا، وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے جنم لینے والے المیے اور تکالیف کو دنیا کے سامنے پیش کروں گا۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔ دنیا کو پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی المیے اور مشکلات سے آگاہ کروں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور دو طرفہ ملاقاتوں میں ان مسائل پر پاکستان کا کیس پیش کروں گا، جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Pakistan floodPM Shehbaz SharifReached USATweetVictims