اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ہونے والی جنیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔
وزیراعظم کا اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی، کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے، بال اب ہمارے کورٹ میں ہے، ایک ایک پائی عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کرنی ہے، اب ہم نے شبانہ روز محنت کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔