اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔