اسلام آباد: آئی ایم ایف معاہدے کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم شہباز شریف نے ناگزیر قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ چارہ نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔