اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات، اس اہم ملاقات میں قومی و علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دھیان رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہ دوسری ملاقات تھی۔
علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب بھی کیا۔
وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید علوم عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں، انوویشن ہب کا قیام لائقِ تحسین ہے۔