چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخرکار کامیاب ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں چینی کی قیمت 57 روپے فی کلو سے کم تھی تاہم گزشتہ کچھ مہینوں میں اس کی قیمت 120 روپے کلو تک بھی جاپہنچی تھی۔

PM Imran KhanSugar