اسلام آباد: وزیراعظم نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی خاطر ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیش رفت میں سے ایک ہے۔ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی خاطر ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنائیں۔