وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے!

راولپنڈی: سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے کامیاب مذاکرات کیے۔
کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا اور وہ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

hazara communityPM Imran KhanTour of quetta