وزیراعظم کی کل کراچی آمد، وفاقی پیکیج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم کل (ہفتہ) کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔
عمران خان کراچی کے لیے وفاق کی جانب سے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کراچی کی بحالی کا قلیل مدتی، مڈٹرم اور طویل مدتی پیکیج دیں گے۔
اس دورے میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم اس دورے کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان سے ارکان اسمبلی، اتحادی رہنما، تاجر اور این ڈی ایم اے حکام بھی ملیں گے۔

PM Imran KhanTour of karachi