نیا بلدیاتی نظام لارہے، مسائل شہری حکومت حل کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں، ایسا قانون لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

citizen portalNew local govt systemPM Imran Khan