سانحہ سیالکوٹ، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اجلاس ہوا، جس میں سیالکوٹ واقعے پر غور کیا گیا اور اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سانحۂ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکادیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاکر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کے لیے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگادی۔

Cabinet meetingPM Imran KhanSialkot incident