وزیر اعظم کی پاکستانی سفارت خانوں پر تنقید، تبدیلی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کے دنیا بھر میں قائم سفارت خانوں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے بہتری کے لیے تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے جس طرح چل رہے ہيں، اس طرح مزید نہيں چل سکتے، اس ضمن میں نوآبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈ بیک اچھا نہيں تھا، سمندر پار پاکستانی بڑا سرمایہ ہيں ، ان ہی کے ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا۔


ان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ اچھا ہونا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کااپنےشہریوں سےمناسب رویہ نہیں ہوتا، پاکستان سٹیزن پورٹل پربھی پاکستانی سفارتخانے سےمتعلق شکایات ملی ہیں۔

Pakistani embassiesPM Imran Khanپاکستانی سفارت خانوںوزیر اعظم