صنعتیں بند نہیں کریں گے، مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم صنعتیں مزید بند نہیں کریں گے، کیوں کہ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صعنتیں بند کرنے کے امکان کو رد کر دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سے قیمت پر فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن ہم نے فیصلےسوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔
اس موقع پر انھوں نے حالات کے پیش نظر عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کی۔

لاک ڈاؤنوزیر اعظم