وزیراعظم کی امت مسلمہ سے توہین رسالت کیخلاف متحد ہونے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا کے رہنما متحد ہوکر پوری دنیا کو ایک پیغام دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خط میں کہا کہ اسلام اور ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، آج ہم اپنی امت میں بڑھتی ہوئی تشویش اور بے چینی کا سامنا کررہے ہیں، مغربی دنیا میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر طنز اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر نظر آرہی ہے۔
وزیراعظم نے خط میں مزید کہا کہ قیادت کی سطح پر حالیہ بیانات اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اس بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی عکاس ہیں لہٰذا ہمیں مغربی دنیا کو سمجھانا چاہیے کہ ہر مذہب کے اقدار کا اپنا الگ نظام ہے۔

#Muslimcountries#PMImrankhan