اسلام آباد: اگست سے سندھ میں وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے، جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے جب کہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔