افغانستان میں ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو تمام فریق متاثر ہوں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کیا افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے، ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو تمام فریق متاثر ہوں گے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے اپنے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنی بقا کے لیے لڑے، بہترین فوج اور انٹیلی جنس آلات سے دہشت گردی کو شکست دی، افغان حکومتیں اپنے شہریوں کی نظروں میں مقام پیدا نہ کرسکیں، یہی وجہ تھی کوئی بھی ناکام افغان حکومت کے لیے لڑنے کو تیار نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے افغان اور مغربی حکومتوں نے پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان پر الزام لگانے کے لیے بھارت سے مل کر جعلی خبریں چلاتے رہے، الزامات کے باوجود پاکستان نے سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی، محدود وسائل کے باوجود افغان سرحد پر باڑ لگائی۔
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی ترک کرکے افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے، افغانستان میں امن کے لیے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے، درست اقدام کے باعث دہشت گردی سے پاک افغانستان کا حصول ممکن ہوگا۔

AfghanistanArticlePM Imran KhanWashington post