اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی، تاہم اداروں، شخصیات کی تضحیک اور جھوٹی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 25 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن رولز کی تیاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور (پی ٹی اے) حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی جب کہ انہوں نے آئندہ ہفتے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔