اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، سب ایک صفحے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں تبادلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لے لیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کرلیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے قومی رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔