اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملے کو ناکام بنایا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی کو فون کرکے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اُن کا کہنا تھا اسٹاک ایکسچینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے، اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے۔