غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اور”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام پرعمل درآمد پر گفتگو کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

meetPM Imran KhanSenator Faisal Javed