سوات ایکسپریس وے کا افتتاح، دوست ممالک کی مدد سے ملک ڈیفالٹ سے بچا: وزیراعظم

مالاکنڈ:وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، ایکسپریس وے فیز ٹو کی تعمیرتجارتی و معاشی ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، اس سے فیزون پر ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، ایکسپریس وے فیز ٹو کے پی حکومت اور این ایچ اے کے اشتراک سے قائم کیا گیا، اس کی لمبائی 80کلومیٹر ہے۔
سوات ایکسپریس وے صوابی، مردان اور مالاکنڈ کو چکدرہ سے ملاتا ہے، ایکسپریس وے فیز ٹو کی تعمیر تجارتی و معاشی ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، اس سے فیزون پر ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مالا کنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال میں ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی، انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہے۔

مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں، نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی، انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، ہم زندگی میں شارٹ کٹس لے لیتے ہیں، ہم نے ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ نہیں دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30 سال میں ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، ان کو پتا ہی نہیں ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی، یہاں اربوں پتی بیٹھے جنہیں پتا ہی نہیں ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، اگر یہاں شریف اور زرداریوں نے ہی امیر ہونا تھا تو پاکستان بننے کا یہ مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑے مشکل حالات سے نکلے ہیں، ملک مقروض تھا، جب حکومت میں آئے تو قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں تھے، دوست ممالک نے مدد کی، ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، دوست ممالک نے مدد کی اور ہم نے قرضوں کی اقساط ادا کیں، اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیا حالات ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، 50 سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنارہے ہیں، سیاحت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کا شعبہ کامیاب رہا۔

malakandMalakand UniversityPM Imran Khanspeech