ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیب نے 10 سال میں 104 ارب اور ہمارے دور کے 2 سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے دور میں گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی جب کہ اسی نیب نے 2008 سے 2018 کے 10 سالہ دور میں صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے گزشتہ 10 برسوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے، یہ اشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔

NabPM Imran Khan