وزیراعظم نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ 70 فیصد جعلی اکاؤنٹس اور 380 واٹس ایپ گروپس کے لگ بھگ 4 لاکھ ٹویٹس اور پیغامات کی جانچ کی گئی اور یہ انکشاف ہوا کہ جعلی خبریں بھارتی ویب سائٹس اور صارفین کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی خبریں دوسرے سوشل میڈیا ذرائع سے بھی پھیلائی گئیں۔حالیہ دنوں میں جب یہاں احتجاج و دھرنے جاری تھے تو 16 اپریل کو بھارت میں وائرل ہونے والا ٹویٹر رجحان تھا، "سول وار پاکستان”۔ اس جعلی پروپیگنڈے کو بڑھانے کے لیے کل 10 ہزار 318 ٹویٹس پوسٹ کی گئیں، 1396 ٹویٹس اور 8922 ری ٹویٹس کی گئیں۔
اس سے قبل یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے پاکستان کے خلاف بھارت کے ڈیجیٹل پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا تھا اور اسی کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کے مقصد کے لیے 65 ممالک میں کام کرنے والے 265 مربوط جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔

Exposesindian propaganda against PakistanPM Imran Khanspeech