اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ صورت حال اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ فیض حمید بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا اور تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچادیا گیا ہے۔