وزیراعظم آرمی چیف ملاقات، سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورت حال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی طور پر بات چیت کی گئی۔
قومی سلامتی پالیسی اجرا کی تقریب کے بعد آرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔

COAS General Qamar Javed BajwameetPM Imran Khan