مٹی میں تیزی سے تحلیل ہونے والی پلاسٹک تیار کرلی گئی

نیویارک: سائنس دانوں نے دودھ کے پروٹینز، نشاستہ (اسٹارچ) اور نینو کلے سے ایک بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بنایا ہے جو مٹی میں تیزی سے تحلیل ہوسکتا ہے۔
جرنل پولیمرز میں شائع شدہ حالیہ تحقیق میں محققین نے ایک باریک بائی ڈیگریڈ ایبل فلم بنانے سے متعلق بتایا۔ یہ فلم کیلشیئم کیسینیٹ (دودھ کے مرکزی پروٹین کیسین سے حاصل کیا جانے والا وافر مقدار میں دستیاب مواد)، تبدیل شدہ نشاستہ اور بینٹونائٹ نینو کلے کو آپس میں ملاکر بنائی گئی۔
بعدازاں اس مرکب میں میں گلائسرول اور پولی ونائل الکوحل ملایا گیا، تاکہ میٹریل کی مضبوطی اور لچک کو بڑھایا جاسکے۔
میٹریل کے تحلیل ہونے کے ٹیسٹ میں ایک مستحکم عمل کو دیکھا گیا۔ اس عمل میں مٹی کی صورت میں 13 ہفتوں کے اندر میٹریل مکمل طور پر گل گیا تھا۔
ٹیسٹ میں زہر کی سطح بھی کم پائی گئی۔ مائیکروبائل ٹیسٹنگ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ فلم کے مٹی میں ڈالے جانے کے باوجود بیکٹیریا کی سطح اتنی ہی رہی جتنی رہنی چاہیے تھی۔

developedPlasticrapidly decomposes