پلاسٹک ریورس وینڈنگ مشین متعارف کرادی گئی!

اسلام آباد: آلودگی کے سنگین مسئلے سے نمٹنے میں پلاسٹک ریورس وینڈنگ مشین انقلابی قدم ثابت ہوگی۔ معروف مشروب ساز بین الاقوامی کمپنی پیپسی نے پاکستان میں پلاسٹک کے لیے پہلی ریورس وینڈنگ مشین متعارف کروادی ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں ریورس وینڈنگ مشین کا افتتاح کیا، مشین نے پلاسٹک ری سائیکل کرنا آسان اور فائدہ مند بنادیا۔ کسی بھی برانڈ کی پلاسٹک بوتلیں مشین میں استعمال ہوسکتی ہے۔
رواں برس کے آغاز پر پیپسی نے وزیراعظم عمران خان کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلاسٹک جمع کرنے اور ملک کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔