لاہور کی اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ ناکام، 11 دہشت گرد گرفتار

لاہور: پنجاب میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رواں ماہ 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، نارووال، سرگودھا، چکوال، جہلم، اٹک، گجرات، بھکر اور رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی نے رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، جس میں 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ و بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اسرار، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔ دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جب کہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

11 TerroristarrestCTDPunjab